اقوام متحدہ غزہ پٹی میں طبی سازو سامان کے تحفظ کے اپنے فریضے پر عمل کرے، حماس

0 210

الشفا میڈیکل کمپلیکس پر صیہونی حکومت کے حملے کے رد عمل میں تحریک حماس نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس علاقے میں طبی ساز و سامان کے تحفظ کے اپنے فریضے پر عمل کرے۔

سما خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ الشفا ہسپتال کے طبی عملے کے لئے بنیادی ضروریات کی فراہمی کے اپنے فریضے پر عمل کریں۔

حماس نے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے وہ عام فلسطینی شہریوں اور طبی شعبے کے خلاف، کہ جو صیہونیوں کی دن رات بمباری کی زد میں ہے، وحشی جرائم کی وجہ سے غاصب حکومت کے عہدہ داروں کو جوابدہ بنانے کے لئے ضروری اقدامات کریں۔

بیان میں تحریک حماس نے کہا ہے کہ ان جرائم کی تازہ مثال آج پیر کی صبح الشفا ہسپتال اور کل رات ناصر ہسپتال پر ہونے والا حملہ ہے جس کے نتیجے میں متعدد بیمار اور بے گھر افراد شہید ہوگئے۔

حماس کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ ایک جنگی جرم ہے اور بین الاقوامی قوانین اور نظام کے تئیں غاصب صیہونیوں کی عدم توجہ کا غماز ہے۔

یہ بیان صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کے الشفا ہسپتال کے شعبہ جراحت کی عمارت پر بمباری کے نتیجے میں 22 فلسطینی شہریوں کی شہادت کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ شہید ہونے والوں میں زیادہ تر بے گھر افراد تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.