غزہ میں فوجی آپریشن کی وجہ سے ، حماس مضبوط ہوا

0 226

عبرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں جنگ، جتنی طولانی ہوگی حماس کی شکست کا امکان اتنا ہی کم ہوگا۔

تسنیم نیوز کے مطابق، عبرانی ذرائع ابلاغ کے ماہرین نے حالیہ دنوں میں غزہ پٹی میں رونما ہونے والے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حماس نہ صرف گھٹنے ٹیکنے سے دور ہے بلکہ اس بات کا امکان دن بہ دن معدوم ہوتا جا رہا ہے۔

صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے صیہونی ماہرین کے حوالے سے لکھا کہ صیہونی کو حماس کو فیصلہ کن شکست دینے کے لیے ایک طویل سفر طے کرنا ہے اور صیہونی فوج کے جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اسے کئی مہینوں تک لڑنا پڑے گا۔

صیہونی اخبار لکھتا ہے کہ جو بھی یہ اعلان کرتا ہے کہ حماس ختم ہو رہا ہے، اس نے ایسی بات کا اعلان کیا ہے جو درست نہیں ہے۔

ہارٹص اخبار کے عسکری امور کے تجزیہ کار عاموس ہیریل نے بھی اس بارے میں لکھا ہے کہ غزہ پٹی میں داخل ہونے کے ڈیڑھ ماہ بعد بھی حماس کی طاقت کے کم ہونے کے آثار نظر نہيں آ رہے ہیں جبکہ قیدیوں کے اہل خانہ کی درخواستوں کے برخلاف فوج غزہ پٹی میں داخل ہوئی۔

صیہونی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کی کارکردگی کی وجہ سے حماس کمزور ہونے کے بجائے مضبوط ہوا ہے۔ اس لیے میڈیا کے تمام دعووں کے باوجود حماس کے کمزور ہونے کے بارے میں کوئی ٹھوس اور حقیقی ثبوت نہیں ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.