غاصب فوجیوں نے فلسطین کی وزارت صحت کی پریس کانفرنس پر بھی حملہ کردیا

0 202

غاصب صیہونی فوجیوں نے اپنی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی پریس کانفرنس پر بھی فائرنگ کی ہے۔

قدس نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق آج اتوار کو غاصب صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی کی وزارت صحت کی پریس کانفرنس کے دوران اس وزارت کے عہدہ داروں پر فائرنگ کردی۔ فلسطین کی وزارت صحت کے عہدہ دار غزہ کی پٹی میں کمال عدوان ہسپتال کے احاطے میں صحت اور طبی صورت حال کے بارے میں بتا رہے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ ہفتے کے روز غاصب صیہونی فوجیوں نے اپنی بربریت جاری رکھتے ہوئے اور تمام بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے منشور کی خلاف ورزی کے اقدام میں غزہ میں واقع کمال عدوان ہسپتال میں پناہ گزینوں کے خیموں پر بلڈوزروں سے حملہ کردیا تھا۔

اس وحشیانہ حملے میں غاصب صیہونی فوجیوں نے درجنوں بے گھر اور زخمی فلسطینیوں کو زندہ دفن کردیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.