ہمارے فوجی تھک چکے ہیں، صیہونی فوج کا اعتراف

0 187

غاصب صیہونی فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ ہمارے فوجی غزہ جنگ کی شدید تھکن کا شکار ہیں اور ان میں سے بعض فوجی ڈیڑھ ماہ سے میدان جنگ میں ہیں۔

فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوج کے ترجمان نے آج اتوار کو سی این این چینل کو دیئے گئے انٹریو میں مزید کہا کہ تحریک حماس صیہونی حکومت کے فوجیوں کو الجھانے اور گھات لگانے کے لیے خصوصی حربے استعمال کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ تین صیہونی قیدیوں کی ہلاکت ہمارے فوجیوں کی طرف سے جنگ کے اصولوں کی خلاف ورزی کئے جانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

غاصب صیہونی فوجیوں کو، خاص طور پر جنوری 2023 سے کہ جب نیتن یاہو کی نئی کابینہ نے کام کرنا شروع کیا تھا، سخت حالات کا سامنا ہے اور یہ حالات نیتن یاہو کی کابینہ کی کارکردگی کا نتیجہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.