نتن یاہو کی جگہ مقبوضہ فلسطین کا اقتدار نہیں بلکہ ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں ملزم کی حیثیت ہے،ریاض منصور

0 236

اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ صیہونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کی جگہ مقبوضہ فلسطین کا اقتدار نہیں بلکہ ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں ملزم کی حیثیت ہے۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے کہا کہ تمام ملکوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے جرائم بند کرانے اور غزہ کے عوام کو نجات دلانے کے لئے اپنے اخلاقی اور قانونی فرائض پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں دس لاکھ بچے نشانہ بن گئے جن میں ایک تعداد شہید و زخمی ہوگئی تو باقی بچے بچوں کو موت کے خطرے اور یا بھوک مری کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب نے کہا کہ دنیا انسان دوستانہ بنیادوں پر جنگ بندی کی خواہاں ہے اور ایک سو ترپن ملکوں نے جنگ بندی کی قرارداد کے حق میں ووٹ بھی دیئے مگر دس ملکوں نے مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا غزہ میں جنگ بندی چاہتی ہے مگر غاصب صیہونی حکومت عالمی برادری کی اس خواہش پر کوئی توجہ تک نہیں دے رہی ہے۔

ریاض منصور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ جنگی جرائم، غیر انسانی مظالم اور نسل کشی ہے۔ انہوں نے اپنی تقریر کے اختتام پر ایک پلے کارڈ بھی اپنے ہاتھوں لیا جس پر لکھا ہوا تھا کہ غزہ میں نسل کشی بند کی جائے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.