صیہونی حکومت کی بمباری میں 19 صیہونی قیدی ہلاک

0 210

صیہونی حکومت نے بتایا ہے کہ غزہ میں 119 صیہونی قیدیوں میں سے 19 قیدی ہلاک ہو گئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق یہ تمام قیدی، غزہ پر صیہونی فوج کی بمباری میں ہلاک ہوئے ہیں۔

اسی سلسلے میں صیہونی فوج کے ترجمان ڈینیل ہیگاری نے غزہ میں 135 اسرائیلی قیدیوں کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے پاس موجود ان لوگوں کی رہائی کے لئے ہم فوجی کوششیں جاری رکھیں گے۔

صیہونی فوج نے شروع سے ہی غزہ کے خلاف اپنی کارروائي کا مقصد، صیہونی قیدیوں کی رہائي قرار دیا تھا لیکن 48 دنوں تک جارحیت کے بعد وہ عبوری جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور ہو گئي اور حماس سے ہی مذاکرات کرکے فلسطینی قیدیوں کے بدلے اپنے کچھ قیدیوں کو رہا کرانے میں کامیاب ہوئي۔

صیہونی حکومت نے اس کے بعد غزہ پر پھر سے جارحیت کا آغاز کر دیا ۔

غزہ پر صیہونیوں کے وسیع حملوں میں کئی صیہونی قیدی بھی ہلاک ہو گئے ۔

صیہونی فوج نے اسی طرح بتایا ہے کہ غزہ پٹی میں ایک صیہونی قیدی کو رہا کرنے کے لئے ان کا اسپیشل آپریشن ناکام ہو گیا ہے۔

اس کے بعد القسام بریگیڈ نے بھی اعلان کیا کہ صیہونی فوج کا آپریشن ناکام ہو گیا اور صیہونی قیدی کے ساتھ ہی کئي صیہونی فوجی بھی ہلاک ہو گئے جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.