صیہونی فوجی چھاؤنی حزب اللہ کے نشانے پر
صیہونی ذرائع نے فوجی ٹھکانے پر میزائلی حملے کا اعتراف کیا ہے ۔
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ کے جوانوں نے جل العلام اور مقبوضہ شبعا فارمز نیز کفرشوبا میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا ۔
صیہونی ذرائع نے حزب اللہ کے حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شبعا فارمز میں فوجی ٹھکانے پر میزائلی حملہ ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں صیہونی جنگی ساز و سامان کو نقصان پہنچا ہے۔