9 دن میں سینکڑوں صیہونی فوجی ہلاک

0 199

حماس کے ایک سینئر رکن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد 9 دن میں غاصب صیہونی حکومت کے سینکڑوں فوجیوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن محمد نزال نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے عارضی جنگ بندی کے بعد گزشتہ 9 دن کے دوران غاصب صیہونی فوج کے سینکڑوں فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔

محمد نزال نے کہا کہ صہیونی غاصبوں کو اس طرح کے جانی نقصان کی توقع نہیں تھی اور فوجی توازن کے لحاظ سے استقامت کو اس جنگ کا فاتح سمجھا جاتا ہے

حماس کے اس عہدہ دار نے کہا کہ غاصب صیہونیوں کے ساتھ مذاکرات مکمل جنگ بندی کے بعد ہی ممکن ہو سکتے ہیں .

ان کا کہنا تھا کہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کا جنگ جاری رکھنے پر اصرار اس لیے ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور جرمنی کا خیال ہے کہ موجودہ حالات میں جنگ بندی تل ابیب کی ناکامی ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے اپنے تازہ ترین اعداد و شمار میں اعلان کیا ہے کہ زمینی کارروائیوں میں مرنے والے اس کے افراد کی تعداد 102 ہو گئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد 425 تک پہنچ گئی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.