جنگ غزہ: مزید 5 صیہونی فوجی ہلاک

0 187

فلسطینی مجاہدین قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں کا مردانہ وار مقابلہ کر رہے ہیں۔

جنگ غزہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ جب صیہونی ذرائع ابلاغ نے آج غزہ میں زمینی لڑائی کے دوران مزید پانچ صیہونی فوجیوں کےمارے جانے کی خبر دی ہے۔

المیادین ٹی وی چینل نے بھی اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں زمینی لڑائی شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایک سو دو صیہونی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب صیہونی اخبار یدیعوت آحارانوت نے صیہونی حکومت کے فوجی ذرائع کے حوالےسے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک پانچ ہزار سے زیادہ صیہونی فوجی زخمی ہوچکے ہیں ۔ اس اخبار کے مطابق زخمی ہونے والے فوجیوں میں سے دو ہزار معذور ہوگئے ہیں ۔

صیہونی فوجی ذرائع کے مطابق صیہونی وزارت جنگ کے ری ہیبلی ٹیشن شعبے میں روزانہ ساٹھ نئے زخمیوں کو لایا جاتا ہے جن میں سے زیادہ تر شدید زخمی ہوتےہیں۔

حالیہ ہفتوں کے دوران مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے مختلف شہروں میں نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کی پالیسیوں کے خلاف بارہا مظاہرے کئےگئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.