صیہونی حکومت جانے والے بحری جہازوں کو یمنی سمندر سے گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے، یمن

0 291

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ غاصب اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو یمنی سمندر سے گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے، غزہ کے عوام کے لئے دوا اور غذا لے جانے کے علاوہ۔

فارس خبررساں ایجنسی کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیٰی سریع نے ایک خطاب میں کہا کہ "غاصب صیہونی حکومت جانے والا کوئی بھی جہاز ہمارے لیے جائز ہدف ہوگا۔ ہم تمام جہازوں اور کمپنیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ صیہونی بندرگاہوں سے کوئی تعلق نہ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام بحری جہازوں کو مقبوضہ فلسطین کی طرف جانے سے روکنے کے فیصلے کو ابھی اسی وقت سے نافذ کیا جارہا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ یمنی مسلح افواج تمام بحری جہازوں کا سفر جاری رکھنا چاہتی ہیں، سوائے ان بحری جہازوں کے جو صیہونی حکومت سے تعلق رکھتے ہیں یا صیہونی بندرگاہوں تک سامان لے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے بڑی تعداد میں ڈرون طیاروں کے ذریعہ مقبوضہ فلسطین میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

یحیٰی سریع نے صیہونی حکومت کو بھی خبردار کیا کہ جب تک صیہونی حکومت غزہ پر حملہ بند نہیں کرتا، یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.