صیہونی حکومت کے اندر تک پہنچا یمنی ڈرون، شدید حملے کی خبر
یمن کی فوج نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کے وسیع ڈرون حملہ کیا ہے۔
ایک بیان میں یمن کی مسلح افواج نے غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت اور جرائم کے جواب میں صیہونی حکومت کے فوجی اہداف پر وسیع پیمانے پر ڈرون آپریشن کی اطلاع دی ہے۔
تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بڑی تعداد میں ڈرونز سے ہم نے گزشتہ گھنٹوں کے دوران مقبوضہ فلسطین کے اندر کئی اہداف کو نشانہ بنایا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم غزہ پٹی کی حمایت کے لیے یہ آپریشن اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک صیہونی حکومت کی جارحیت بند نہیں ہو جاتی۔
گزشتہ ہفتے یمن کی مسلح افواج نے ایلات کی بندرگاہ میں صیہونی حکومت کے فوجی اہداف پر میزائل حملے کی خبر دی تھی اور تاکید کی تھی کہ غزہ پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت بند ہونے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔
یمن کی مسلح افواج نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ بحیرہ عرب اور بحیرہ احمر میں صیہونی بحری جہازوں کے گزرنے کو روکنے کے فیصلے کو جاری رکھیں گے۔