القسام بریگيڈ کی کارروائی، صیہونی فوج کے متعدد ٹینک تباہ

0 234

تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگيڈ نے خان یونس کے مشرقی سیکٹر میں غاصب صیہونی حکومت کے دو مرکاوا ٹینکوں پر یاسین ایک سو پانچ نامی راکٹ داغے جس کے نتیجے میں صیہونی حکومت کے دو ٹینک تباہ ہوگئے ہیں۔

اس رپورٹ میں آیا ہے کہ القسام بریگیڈ نے مشرقی خان یونس میں صیہونی فوج کے ایک بلڈوزر کواینٹی آرمر راکٹ ٹینڈم کے ذریعے تباہ کر دیا ہے۔

القسام بریگيڈ نے غزہ شہر کے مختلف علاقوں میں جھڑپوں کے دوران غاصب صیہونی فوجیوں کی اناسی بکتربند گاڑیوں، ٹینکوں اور بلڈوزروں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا یا جزوی نقصان پہنچایا۔

دریں اثناء صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ جنوبی لبنان سے ایک گائيڈڈ میزائل فائر کئے جانے کے نتیجے میں میتات صیہونی بستی کے قریب ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگيا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.