القسام بریگيڈ کی زبردست کارروائی، 60 صیہونی فوجی ہلاک

0 229

میڈيا ذرائع نے شمالی غزہ میں مزاحمتی فورسز اور صیہونی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی اور القسام بریگيڈ کی خصوصی فورس کی کارروائی میں ساٹھ صیہونی فوجیوں کو ہلاک کرنے کی خبر دی ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی ونگ عزالدین قسام بریگيڈ نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی علاقے حجرالدیک میں درجنوں قابض فوجیوں کے مقام کی نشاندہی کی گئی، جس کے بعد مجاہدین نے اس مقام کے ارد گرد تین بارودی سرنگیں بچھا دیں ۔ فلسطینی مجاہدین دشمن کے فوجیوں کی ایک بڑی تعداد کو ہلاک کرنے کے بعد اپنے ٹھکانوں پر واپس لوٹ گئے۔

ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کے الصفطاوی اور بیت حانون کے علاقوں میں مزاحمتی فورسز اور صیہونی فوج کے درمیان شدید لڑائی ہوئی ہے اور مزاحمت نے دشمن کی پیشقدمی کو روک دیا ہے۔

غزہ کے مرکز میں النصر شاہراہ اور مقبرۂ رضوان کے نزدیک بھی شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہيں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.