غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے، 29 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی

0 258

فلسطین کے ایک طبی ذریعے کا کہنا ہے کہ غزہ کے جنوب میں خان یونس پر غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں میں انتیس فلسطینی شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کے مرکز میں واقع النصیرات کیمپ پر بھی غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت میں تیرہ فسطینی شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا ہے کہ غزہ میں سات اکتوبرسے غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں پندرہ ہزار دوسو سے زیادہ عام شہری شہید اور چالیس ہزار چھے سو پچاس سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ شہید اور زخمی ہونے والوں میں ستر فیصد بچے اور خواتین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے دعوے کے برخلاف اس وقت غزہ میں عوام کے لئے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔

اسی کے ساتھ غزہ کے یورپی اسپتال کے ڈائریکٹر نے اس شہر کے اسپتالوں کی حالت بحرانی بتائی ہے اور کہا ہے کہ جنوبی غزہ کے اسپتال اب طبی خدمات فراہم کرنے پر قادر نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ایمرجنسی سیکشن میں مزید زخمیوں کی جگہ نہیں رہی اور درجنوں زخمی زمین پر لیٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے دوران جو امداد پہنچی ہے وہ بہت ناکافی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.