غزہ کی جنگ کے دوران اقوام متحدہ کے 111 کارکن جاں بحق
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریش نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ کے دوران اقوام متحدہ کے ایک سو گیارہ افراد ہلاک ہوئے ہيں اور یہ اقوام متحدہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریش نے کہا کہ غزہ کے خلاف اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے آغاز سے اب تک چودہ ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
یہ بات بہت واضح ہےکہ ہم نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑتے ہوئے دیکھا ہے کیوں کہ غزہ کے اسی فیصد شہریوں کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔
جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ میں اقوام متحدہ کے ایک سو گیارہ افراد مارے گئے ہیں اور یہ پوری تاریخ میں اس ادارے کا ہونے والا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔
غزہ کی پناہ گاہوں میں صحت کی صورتحال خوفناک ہے۔ انہوں نے کہا غزہ کے اسپتال اپنی طبی ضروریات کو بہتر طور پر پورا نہیں کر پا رہے ہيں، اور اس علاقے میں خوراک کا نظام تہس نہس ہوچکا ہے، اور غزہ میں خاص طور پر شمال میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔