صیہونی دشمن غزہ میں تحریک مزاحمت کے مقابلے میں جھکنے پر مجبور ہوا: حزب اللہ لبنان

0 279

حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق نے کہا ہے کہ صیہونی دشمن غزہ میں تحریک مزاحمت کے مقابلے میں جھکنے پر مجبور ہو گیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق نے تاکید کی ہے کہ لبنان، غزہ، یمن اور عراق میں استقامتی محاذ کے تعاون کے نتیجے میں دشمن کے لئے کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ میدان عمل میں حاصل ہونے والی کامیابیوں سے علاقے کا مستقبل بنے گا اور اسرائیل کے تمام مقاصد کو ناکام بنایا جائے گا۔

حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نے کہا کہ تحریک استقامت نے اپنی توانائی سے جنگ کا دائرہ مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کے اندر تک پھیلایا، جنوبی لبنان میں دشمن کا مقابلہ جاری ہے اور دیگر علاقوں میں صیہونی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

شیخ قاووق نے کہا کہ لبنان، غزہ، یمن اور عراق میں استقامتی تعاون کے نتیجے میں دشمن کے لئے کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی ہے اور غاصب صیہونی حکومت آگ کے محاصرے میں تھی اور میدان عمل میں حاصل ہونے والی کامیابیوں سے علاقے کا مستقبل بنے گا اور اسرائیل کے تمام عزائم کو ناکام بنا دیاجائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.