حماس کے ترجمان محمد حمادہ کی صیہونی حملے میں شہادت

0 269

شمالی غزہ میں واقع جبالیا شہر پر غاصب صیہونی حکومت کے حالیہ فضائی حملے میں تحریک حماس کے ترجمان محمد حمادہ شہید ہوگئے ہیں۔

باخبر ذرائع نے معا خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ چند دن قبل جبالیا شہر پر صیہونی حکومت کی بمباری میں حماس کے ترجمان شہید ہوگئے۔ محمد حمادہ کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس سے تھا۔ وہ غاصب صیہونی حکومت کی قید میں تھے۔ انہیں سنہ دو ہزار گيارہ میں صیہونی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کےبعد آزاد کیا گيا اور غزہ شہر بدر کر دیا گيا۔

رپورٹوں کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی علاقے میں واقع صور باہر سٹی میں اس شہید کے اہل خانہ کو سوگ منانے سے روک دیا ہے۔ دوسری جانب صیہونیوں نے جنین شہر پر حملہ کر دیا اور دو فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں کی گولیوں سے دو سو تینتیس افراد شہید ہوگئے ہیں۔

ادھر صیہونی فوجیوں نے کل سے اب تک کم از کم سترہ فلسطینیوں کو مغربی کنارے سے گرفتار کر لیا ہے۔ اس علاقے میں سات اکتوبر سے اب تک تین ہزار ایک سو ساٹھ فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.