صیہونی قیدیوں کے ساتھ فلسطینی مزاحمت کاروں کا رویہ انسان دوستانہ، صیہونی میڈیا کا اعتراف
غاصب صیہونی میڈیا نے غزہ کی پٹی میں صیہونی قیدیوں کے ساتھ فلسطینی مزاحمت کاروں کے انسان دوستانہ رویہ کا اعتراف کیا۔
طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز اور مزاحمت کاروں کے ذریعہ صیہونیوں کو قیدی بنائے جانے کے ساتھ ہی بعض ذرائع ابلاغ نے یہ شور مچانا شروع کردیا تھا کہ مزاحمتی محاذ (حماس) صیہونی قیدیوں کے ساتھ برا سلوک کرتا ہے اور ان کو زد و کوب بھی کرتا ہے۔
صیہونی ویب سائٹ "والا” کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق رہا ہونے والے صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے بتایا کہ ان کو قیدی بنانے کے بعد قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی گئی بلکہ ان کے ساتھ غزہ میں انسان دوستانہ سلوک کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق رہا ہونے والے صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے صہیونی قیدیوں پر تشدد کے سلسلے میں صہیونی حکام کے جھوٹے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی اور زد و کوب کے وہ واقعات پیش نہیں آئے جن کا ہم نے تصور کیا تھا۔