صیہونی فوج کی غزہ پر بمباری، اسماعیل ہنیہ کا جواں سال پوتا شہید

0 134

اسماعیل ہنیہ کی پوتی رؤی ہمام اسماعیل ہنیہ صیہونیوں کی بمباری میں شہید ہوگئیں تھیں، وہ بھی میڈیکل کی طالبہ تھیں ۔

مغربی طاقتوں کی ایما پر صیہونیوں کی جانب سے مسلسل 46 ویں روز محصور غزہ پر بمباری جاری ہے اور اب تک اسرائیلی فضائیہ ہزاروں ٹن بارود گراچکی ہے۔

صیہونیوں کی بمباری سے آبادیاں، اسکول، اسپتال اور مساجد سمیت کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے، صیہونی فوج کے حملے میں آج مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا جواں سال پوتا جمال محمد ہنیہ بھی شہید ہوگیا۔

گزشتہ دنوں اسماعیل ہنیہ کی پوتی رؤی ہمام اسماعیل ہنیہ اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئیں تھیں، وہ بھی میڈیکل کی طالبہ تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.