صیہونی حکومت کی 62 فوجی گاڑیاں تباہ، القسام بریگیڈ

0 106

فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چار دن میں صیہونی حکومت کی 62 فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا گیا ہے۔

فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے فوجی ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں کے دوران صیہونی فوجی گاڑیوں کی تباہی کا سلسلہ جاری رہا اور درجنوں فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ جمعہ کو القسام کے جوانوں نے بیت حانون میں اس عمارت کو بھی تباہ کر دیا جس میں صیہونی فوجی جمع ہوئے تھے۔

ابو عبیدہ نے کہا کہ حماس کے مجاہدین، میدان جنگ میں مکمل طور سے ڈٹے ہوئے ہیں اور ہر طرف فوجیوں اور صیہونی گاڑیوں کا تعاقب کر کے انھیں تباہ کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حماس کے جوان خود کو ایک طویل جنگ کے لئے تیار کر رہے ہیں اور فلسطین اور خاص طور سے غزہ کے مظلوم عوام خصوصاً عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنانے والی غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں کو چن چن کر ہلاک کر کے بے گناہوں کے خون کا بدلا لیا جائے گا۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی مجاہدین نے بہت سے جنگی محاذوں پر غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.