حزب اللہ اور صیہونی فوجیوں میں گھمسان کی جنگ

0 74

لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان سرحدی علاقوں میں حزب اللہ اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

حزب اللہ لبنان نے آج اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک صیہونی بستی میں قدس کی غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے اجتماع پر حملہ کیا گیا ہے جس میں دشمن کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

حزب اللہ نے ہفتے کی شام کو بھی لبنان کی سرحد کے قریب قدس کی غاصب حکومت کے فوجی ٹھکانوں پر حملے کا ایک ویڈیو جاری کیا تھا۔ اس ویڈیو میں صیہونی فوج کے حدب البستان، الجرداح، العباد اور جل العلام ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران ایسی حالت میں کہ غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں اور فلسطین میں غاصبوں کے خلاف طوفان الاقصی نامی استقامتی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا ۔ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان پر بارہا حملہ کیا ہے نیز حزب اللہ لبنان نے بھی صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.