طوفان الاقصی آپریشن، صیہونیوں کو دوسرا دھچکا ہے
حزب اللہ لبنان کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت کو دوسرا بڑا دھچکا لگا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان کی انتظامی کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے کہا کہ طوفان الاقصی آپریشن 33 روزہ جنگ کے بعد صہیونی فوج کے لیے دوسرا بڑا دھچکا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ صیہونی فوج کو کو کچلنے اور زمینی جنگ میں غاصبوں کو بڑا سبق سکھانے کے لئے فلسطینی مزاحمت کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے راہ قدس کے دو شہداء کمیل سویدان اور حسین باجوق کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد پروگرام سے خطاب میں کہا کہ مزاحمت، میدان جنگ میں دشمن کے ساتھ جنگ کے لیے پوری طرح سے تیار ہے اور جو کچھ ہم میدان جنگ میں مشاہدہ کر رہے ہیں، وہ فلسطین اور ہمارے پورے خطے میں مزاحمت کی عظیم فتح کی خوشخبری ہے۔
سید ہاشم صفی الدین نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کافی مضبوط اور توانا ہے اور دشمن کو زمینی محاذ آرائی میں بڑا سبق سکھانے کے لیے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج اگر ہم غزہ میں مزاحمت کرنے والے مردوں، عورتوں، بچوں اور مجاہدین کو دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں ایک مربوط، مستحکم، مضبوط اور طاقتور لوگوں کا ایک گروپ نظر آتا ہے جو جانتے ہیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں اور اپنے مقصد کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
حزب اللہ کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ جب ہم صیہونی دشمن پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں الجھے ہوئے سیاسی اور عسکری رہنماؤں کا ایک گروہ نظر آتا ہے جو نہیں جانتے کہ وہ کیا کر رہے ہیں اور کیا چاہتے ہیں حالانکہ ان کے پاس جدید فوجی سازوسامان، جنگجو، میزائل اور بم ہیں۔