غزہ پر صیہونی حملے جاری، غزہ کے قدس ہسپتال پر بمباری
فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی نے کہا ہے کہ اس بمباری کے نتیجے میں اس ہسپتال کو بھی شیل لگے ہیں جبکہ اس ہسپتال میں تقریبا آٹھ ہزار بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی ہے اور ہسپتال کا عملہ بھی اس میں موجود ہے۔
دوسری جانب فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں تین ہزار چار سو اٹھتر فلسطینی شہید اور بارہ ہزار پینسٹھ زخمی ہوچکے ہیں۔
القدرہ نے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ المعمدانی ہسپتال پر مجرم دشمن کے حملے کے نتیجے میں چار سو اکہتر افراد شہید اور تین سو چودہ زخمی ہوئے ہیں اٹھائیس زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ غزہ پر غاصب اسرائیل کی جارحیت میں شہید ہونے والوں میں ستّر فیصد بچے، خواتین اور سن رسیدہ افراد شامل ہیں۔ صیہونی حکومت نے چار سو تینتیس خاندانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔ ان خاندانوں کے صرف دو ہزار چار سو اکیس شہدا کی لاشیں مل سکی ہیں جبکہ سیکڑوں لاشیں ابھی تک ملبے کے نیچے ہیں۔