سعودی عرب نے غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

0 45

سعودی عرب نے او آئی سی ورکنگ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی عسکری کارروائیوں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایران نے بھی او آئی سی کا ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کا نشانہ معصوم شہری اور بچے بن رہے ہیں جس پر عالمی قوتوں کی خاموشی بے حسی کی علامت ہے۔

قبل ازیں او آئی سی نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل عالمی قراردادوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم کرانے اور فلسطینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے عرب امن فارمولے اور بین الاقوامی قرارداوں کے مطابق خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام اور القدس کو اس کا دارالحکومت بنانے کے سلسلے میں اقدامات کیے جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.