فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ استقامت ہے: حماس

0 118

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے انتفاضہ الاقصی کی سالگرہ پر ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اپنے حقوق کے حصول اورسرزمین فلسطین، اس کے مقدس مراکز بالخصوص قدس شریف اور مسجد الاقصی کی آزادی کے لئے فلسطینی عوام کے سامنے ہمہ گیر استقامت واحد اسٹریٹیجک آپشن ہے۔حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام متحد ہیں، استقامت کی حمایت کرتے ہیں اور سرزمین فلسطین نیز قیدیوں  کی مکمل آزادی تک اپنے اصول اور امنگوں کے پابند رہیں گے

دوسری جانب فلسطینی انفارمیشن سنٹر کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم دشمن کے ناپاک منصوبوں اور فلسطینیوں کے مقدس مقامات کے خلاف  صیہونیوں سے نبرد آزما رہے گی اور دشمن کے حملے اسے روک نہیں سکتے۔حازم قاسم نے کہا کہ وہ فلسطینی قوم اور مزاحمت کی ہر میدان میں حمایت جاری رکھیں گے اور قابض صیہونی دشمن کی جانب سے مسجد اقصی کو یہودی بنانے کی سازشوں اور اس کے مغربی کنارے اور غزہ میں مظالم اور جرائم  کے خلاف مقابلہ کرتے رہیں گے کیونکہ یہ ان کا مسلمہ حق ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.