پاکستان افغان مہاجرین کے سلسلے میں اپنا رویہ تبدیل کرے،افغانستان

0 163

افغانستان کی طالبان انتظامیہ کی وزارت خارجہ کے سیاسی امور کے سیکریٹری شیر محمد عباس استانکزئی نے کابل میں عالمی یوم سیاحت کے موقع پر کہا کہ پاکستان کو افغان مہاجرین اور پناہ گزینوں کے سلسلے میں اپنے رویے کو تبدیل کرنا ہو گا اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق عمل کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک خاص طور سے پاکستان کو چاہئیے کہ غلط رویہ ترک کرے اس لئے کہ اس طرح کے رویے سے دونوں ملکوں کے تعلقات متاثر ہوں گے

واضح رہے کہ پاکستان کی حکومت اپنے یہاں سے کم سے کم دس لاکھ غیر قانونی افغان مہاجروں کو واپس ان کے ملک بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے اور گذشتہ دنوں خاصی تعداد میں غیر قانونی افغان مہاجروں کو گرفتار بھی کیا گيا تھا ۔

رپورٹ کے مطابق غیر قانونی افغان مہاجرین کو پاکستان سے نکالنے کا اسلام آباد کا یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سیکورٹی اور سرحدی مسائل کے باعث پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.