عالمی سربراہوںکے مقابلہ میں ایرانی صدر رئیسی کی تقریر کی مقبولیت میں اضافہ
اقوام متحدہ کے یو ٹیوب چینل پر عالمی سربراہوں کی تقریریں نشر کی گئیںجن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی تقریر کو سب سے زیادہ دیکھا گیا ہے۔ ایرانی صدررئیسی کی تقریر کو امریکی صدر جو بائیڈن اور یوکرین کے صدر زیلنسکی کے مقابلے میں دو گنا زیادہ دیکھا گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر میں مختلف اور اہم موضوعات کا ذکر کیا اور یورپ میں قرآن مجید کی بے حرمتی اور اسے جلانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، امریکہ کی جنگ پسندی اور ریاستی دہشت گردی پر سخت تنقید کی، امریکہ میں انسانی حقوق کی منظم خلاف وزری کا ذکر کیا اور ایران کے خلاف پابندیوں کی ناکامی اور تہران کی کامیابی کا اعلان کیا۔
ایرانی صدر نے ہاتھ میں قرآن اٹھا کر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار کے نام پر مسلمانوں کےجذبات مجروح کیے جارہے ہیں۔ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ہاتھ میں قرآن پاک اٹھا کر کہا قرآن میں تمام انسانوں کو مساوی قراردیا گیا ہے، مغرب میں اسلامو فوبیا کے واقعات انسانیت کے خلاف ہیں۔
ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ مغرب آزادی اظہار سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، مغربی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے لے کر اسکولوں میں حجاب پر پابندی کےاقدامات قابل مذمت ہیں۔ایرانی صدر نے مزید کہا کہ آزادی اظہار کے نام پر مسلمانوں کےجذبات مجروح کیے جا رہے ہیں۔