عصر حاضر میں لوگ مزاحمت و استقامت کی حامل حسینی راہ کو سمجھ چکے ہیں، ابراہیم زکزکی

0 146

آیت اللہ ابراہیم زکزکی نے نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اربعین حسینی کی اہمیت اور اس کے پیغام پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کا ایثار اور ان کی فداکاری ظلم و استبداد کے مقابلے میں انصاف اور حقیقت کی بالادستی کی خاطر تھی اور بشریت کے لئے ظلم و ستم سے محفوظ رہنے کا واحد راستہ امام حسین علیہ السلام کی نہج پر مزاحمت و استقامت ہے۔

نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے قائد آیت اللہ زکزکی نے اربعین حسینی کی کی مناسبت سے امت اسلامیہ، تمام مراجع کرام اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو تعزیت پیش کی۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ عصر حاضر میں لوگ مزاحمت و استقامت کی حامل حسینی راہ کو سمجھ چکے ہیں اور وہ اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں کہ شیعوں کے تیسرے امام نے حریت و آزادی کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.