عراق بجلی پیدا کرنے کے لیے جوہری ری ایکٹر قائم کیلئے کوشاں

0 80

عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کے مطابق عراقی حکومت نے کل بدھ کے روز کہا کہ وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کی سربراہی میں وزارتی کونسل برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں پرامن مقاصد کے لیے جوہری ری ایکٹر کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عراقی وزیر اعظم کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اجلاس میں "پرامن مقاصد کے لیے ایک محدود جوہری ری ایکٹر کے قیام کو شروع کرنے اور صاف برقی توانائی پیدا کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا جو توانائی کے دیگر وسائل جیسے گیس اور تیل پر انحصارکو کم کرنے میں معاون ہوگی۔”

ياد رہے کہ عراق کے بجلی کے وزیر زیاد علی فاضل نے گزشتہ جون میں اعلان کیا تھا کہ عراق 24,000 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی چوبیس گھنٹے سپلائی کو محفوظ کرنے کے لیے 34,000 میگاواٹ یومیہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.