ترکی کے وزیر تجارت کی سرکاری دورہ پر بغداد آمد

0 55

ترکی کے وزیر تجارت عمر پولات سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئےوزارت تجارت کے ایک بیان کے مطابق، وزیر تجارت اطہر الغریری نے پیر کے روز اپنے ترک ہم منصب عمر پولات کا استقبال کیا، جو عراق کے سرکاری دورے پر ہیںجبکہ ترکی کے کاروباری دنیا کےاہم نمائندے اُن کے ہمراہ ہیں۔

ترک ہم منصب اور اس کے ساتھ آنے والے وفد اس دورہ کے دوران عراقی صدر، وزیر اعظم اور متعدد وزراء اور عراقی نجی شعبے کے نمائندوں سے ملاقات کریںگے۔” بیان میں مزید کہا گیا کہ "یہ بات چیت دونوں ممالک کے درمیان موجودہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور تجارتی تبادلے کے حجم میں اضافہ کرنے کیلئے اہم ثابت ہوگی۔ان ملاقاتوں کا مقصد ترک کمپنیوں کے عراقی شعبوں کے ساتھ شراکت داری میں داخل ہونے کے کردار کو مضبوط بنانا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.