ایران، عراق مخالف عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو غیر مسلح کرنے پر متفق

0 108

ایرانی وزارت خارجہ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ اس نے عراق کے ساتھ عسکریت پسند گروپوں کو غیر مسلح کرنے اور کردستان کے علاقے میں ان کے فوجی اڈے بند کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔شفق نیوز کے مطابق بیان میں ایک انتباہ بھی شامل ہے۔

معاہدے پر عمل نہ ہونے کی صورت میں ممکنہ نتائج کی نشاندہی کی گئی ہے۔الجزیرہ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ، "ہم نے عراق کے ساتھ عراقی کردستان میں دہشت گرد گروہوں کو غیر مسلح کرنے اور ان کے فوجی اڈے بند کرنے پر اتفاق کیا ہے۔”

بیان میں مزید کہا گیا کہ "اگر معاہدے پر طے شدہ شیڈول کے مطابق عمل درآمد نہیں ہوا تو ہم کردستان میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف ضروری کارروائی کریں گے۔”

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.