مصر کا صیہونی ریاست کے ساتھ معاہدہ
مصر اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان گیس کی فراہمی کے ابتدائی معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔معاہدے کے مطابق صیہونی ریاست 11 سال تک مصر کو داخلی ضروریات کے علاوہ یورپ کو بھی گیس کی برآمد کےلئے 44 بلین مکعب گیس فراہم کرے گی۔
مصر تمار گیس فیلڈ سے 2026 تک 6 بلین میٹر مکعب گیس حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ مصر نے گزشتہ سال صیہونی ریاست سے 4 اعشاریہ 62 بلین مکعب میٹر گیس درآمد کی تھی۔