القدس بریگیڈ نے صیہونی ڈرون مارگرایا
جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے صیہونی ڈرون طیارہ مار گرانے کے حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی کی حماقت کی صورت میں انہیں مزاحمتی فورسز کا سامنا کرنا ہوگا۔
روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق سرایا القدس کی جنین بٹالین نے ایک صیہونی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے صیہونی حکومت کو کسی حماقت کی صورت میں دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مزاحمتی فورسز، کسی بھی حالت میں صیہونی فوجیوں کے حملے کا مقابلہ کرنے کےلئے تیار ہیں۔