عزاداروں سے نارروا سلوک، 13افغان سکیورٹی اہلکارگرفتار

طالبان سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے دو افغان بچوں کی شہادت پر طالبان انتظامیہ کو کڑی تنقید کا سامنا ہے

0 100

کابل(شوریٰ نیوز)عزاداروں سے نارروا سلوک، 13افغان سکیورٹی اہلکارگرفتار، طالبان سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے دو افغان بچوں کی شہادت پر طالبان انتظامیہ کو کڑی تنقید کا سامنا ہے تفصیلات کے مطابق افغانستان کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ طالبان انتظامیہ نے اپنے ایسے 13 سکیورٹی اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے محرم کی عزاداری کے ایام میں اس ملک کے شیعہ مسلمانوں سے ناروا سلوک کیا ۔ ان اہلکاروں کی گرفتاری اس ملک کے عوام کی شکایت پرعمل میں آئی۔دوسری جانب عاشورائے حسینی کے موقع پر غزنی میں طالبان سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے دو افغان بچوں کی شہادت پر طالبان انتظامیہ کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ اس ملک کے عوام نے واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔البتہ دوسری جانب طالبان کے کئی اعلی عہدیداروں نے کابل اور بامیان میں عزاداری کے مراسم میں شرکت اور تقریر کی۔واضح رہے کہ کابل، قندہار، مزار شریف، ہرات ، ہلمند، اور سرپل سمیت کئی شہروں میں اس ملک کے عوام نے عزاداری ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام میں بڑے پیمانے پر شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.