لبنان نے حزب اللہ کے حوالے سے اسرائیلی دعویٰ بےبنیاد قرار دیدیا
غاصب صیہونی قرار داد نمبر 1701 کی مسلسل خلاف ورزی کرتے رہے، لبنانی وزیر خارجہ
بیروت(شوریٰ نیوز)لبنان نے حزب اللہ کے حوالے سے اسرائیلی دعویٰ بےبنیاد قرار دیدیا، غاصب صیہونی قرار داد نمبر 1701 کی مسلسل خلاف ورزی کرتے رہے، تفصیلات کے مطابق لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب نے یونیفل سے موسوم اقوام متحدہ کی امن محافظ فورس کے ساتھ ایک گفتگو کی، جو لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کا تعین کرنے کیلئے سہ فریقی نشست کے دائرے میں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی بری، بحری اور فضائی اعتبار سے قرار داد نمبر 1701 کی مسلسل خلاف ورزی کرتے رہے۔لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ 5 بڑے ملکوں کے سفیر ان کے پاس آئے تھے جنہوں نے شبعا کی زرعی اراضی میں حزب اللہ کے خیموں کے بارے میں گفتگو کی۔ تاہم ان کا جواب یہی تھا کہ غاصب صیہونی حکومت کو شبعا کے مقبوضہ ہونے کے بارے میں بات کرنی چاہئیے تھی۔ نہ کہ وہاں موجود خیموں کے بارے میں کوئی بات کرتی۔واضح رہے کہ صیہونی ذرائع ابلاغ نے شبعا میں حزب اللہ کے خیموں کی تصاویر کے ساتھ دعوی کیا تھا کہ حزب اللہ کے جوانوں نے مقبوضہ فلسطین کے 30 کل میٹر اندر دو خیمے لگائے ہیں جن میں رینجرز تعینات ہیں۔