مسجد الاقصی پر حملوں کو برداشت نہیں کرینگے، ترجمان حماس
فلسطینی قوم گزشتہ 50 برسوں سے صیہونیوں کے خلاف ڈٹی ہوئی ہے
رام اللہ (شوریٰ نیوز)حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے مقبوضہ شہر قدس میں ایک تقریر کے دوران کہا کہ فلسطینی قوم کسی بھی طرح صیہونی حکومت اور صیہونی آباد کاروں کی جانب سے مسجد الاقصی پر حملوں کو برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم گزشتہ 50 برسوں سے صیہونیوں کے خلاف ڈٹی ہوئی ہے اور وہ انھیں قدس اور مقدس مقامات پر قابض ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غرب اردن میں مزاحمتی فورسز اس بات پر قادر ہیں کہ اس جارحیت کو روکے اور ثابت کرے کہ جنین سے راکٹ فائر کئے جانے کی بنا پر دشمن نے اپنے اندازوں میں غلطی کی ہے۔فلسطینی مجاہدین نے گذشتہ مہینے جنین کے علاقے سے غرب اردن کے شمال میں واقع شاکید صیہونی کالونی پر دو راکٹ فائر کئے تھے کہ جس سے صیہونیوں کے سارے توازن اور اندازے بکھر کر رہ گئے۔