سربراہ حزب اللہ کی جنگ بندی معاہدے پر فلسطینیوں کو مبارکباد

0 3

غزہ: سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے جنگ بندی معاہدے پر فلسطینیوں کو مبارکباد دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی، یہ معاہدہ مئی2024 میں تجویز معاہدے کی ناقابل تبدیل صورت ہےجسے اسرائیل نے قبول کیا، جنگ بندی کا مطلب ہے اسرائیل وہ حاصل نہیں کر سکا وہ جو چاہتا تھا۔

نعیم قاسم کا مزید کہنا تھا کہ ریاستِ لبنان سے بھی کہوں گاہمارے صبر کا امتحان مت لیں، لبنان اسرائیل کی طرف سے خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ نیتن یاہو کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی تاریخ ہے، اسرائیل کو اس مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ میں ہمارے بھائیوں کی مزاحمت کی قوت کو توڑنے میں ناکام رہا ہے،نسل کشی کے باوجود ہمارے بھائیوں نے بہادری سے اسرائیل سے مقابلہ کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.