پارا چنار معاملہ ، ادارے اپنے پائوں پرکلہاڑی مار رہے ہیں،شیخ ناصری

0 8

وکیل مرجع عالی قدر آيت الله العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی (حفظہ اللہ) وسربراہ شوریٰ علماء جعفریہ پاکستان علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ پارا چنار کے معاملہ پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے پاکستانی ادارے اپنے امن کو تباہ کر کے اپنے پائوں پر خود کلہاڑی مار رہے ہیں کبھی کبھار اداروں کے غلط فیصلوں اور اقدامات ملکی حالات ایسا رخ اختیار کر لیتے ہیں جو ملکی سالمیت اور امن کے لیے شدید نقصان دہ ہو تے ہیں۔

علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ بعض اوقات داخلی کشمکش یا غیر متوازن پالیسیوں کی وجہ سے ادارے اپنے آپ کو غیر ضروری دباؤ میں ایسا مبتلا کرتے ہیں کہ پوری قوم متاثر ہونے لگتی ہے جبکہ بروقت اور صحیح فیصلوں سے ہی حالات پر قابو پایا جاسکتا ہے جو اس وقت کرم پارا چنار کیلئے ازحد ضروری ہیں کیا پارا چنار کے راستوں کی بندش سے ریاست کی رٹ چیلنج ہوتی ہوئی کسی کو دکھائی نہیں دے رہی۔

علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ ملکی ادارے بشارالاسد جیسے احمقانہ فیصلے نہ کریں بلکہ عدل و انصاف کے ترازو کو تھام کر رکھیں امریکہ کبھی بھی کسی کا حامی و وفادار نہیں رہا پارا چنار میں غزہ جیسی صورتحال پیدا کر کے پاکستان کی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔وقت کا تقاضہ ہے کہ ادارے غیرملکی سازشوں کا بروقت قلع قمع کریں تاکہ مستقبل قریب میں پاکستان کو بہت زیادہ نقصانات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ پارا چنار کے شہری محب وطن پاکستانی ہیں جو ہر محاذ پر حکومت اور افواج پاکستان کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہتے ہیں اور اس وقت اُن کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے اور ریاست کو چاہیے کہ اپنی ذمہ داری کو نبھانے کیلئے فوری اقدامات اُٹھائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.