پارا چنار انتہائی تشویشناک صورتحال سے دوچار’ سازش کے پیچھے امریکی ہاتھ نظر آرہا ہے، شیخ ناصری

0 153

وکیل مرجع عالی قدر آيت الله العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی (حفظہ اللہ) وسربراہ شوریٰ علماء جعفریہ پاکستان علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ پارا چنار کی صورتحال انتہائی تشویشناک اور

نازک موڑ پر ہے یہ ایک طریقے سے پاکستان کیخلاف منظم سازش رچائی گئی تاکہ ملک میں انارکی کی صوتحال پیدا ہو اور اس سازش کے پیچھے امریکی ہاتھ واضح طور پر نظر آرہا ہے۔

 

علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ کرم کے حالات ان دنوں انتہائی نازک اور حساس صورتحال پر پہنچ چکے ہیں جہاں نہ صرف مقامی امن بلکہ قومی استحکام کو بھی خطرات لاحق ہو چکے ہیں اگر اس تمام تر صورتحال کو قابو نہیں کیا گیا تو ملک میں ایک نئی طرح کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے جس کا نقصان پوری قوم کو اٹھانا پڑے گا

 

علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ بیرونی قوتوں نے ہمیشہ مذہبی انتہاپسندی کو فروغ دے کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش رچائی ہمیں تاریخ سے سبق سیکھتے ہوئے کرم پارا چنار کے مسئلے کا فوری حل نکال کر بیرونی طاقتوں کو منہ توڑ جواب دینا چاہیئے تاکہ دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کسی بھی طور پر کامیاب نہ ہو پائے

 

علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ پارا چنار کرم کے لوگ محب وطن ہیں جن کے اذہان میں ہمیشہ پاکستانیت نے فروغ پایا جبکہ ان کا دشمن، ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار بنا ہوا ہے اگر ہم اپنے محب وطن پاکستانیوں کو تحفظ فراہم نہیں کر پا رہے تو ہماری سیکورٹی کی صورتحال پر یقینی سوال اُٹھیں گے جن کے جوابات وفاقی اور صوبائی حکومتوں کیساتھ ساتھ سیکورٹی اداروں کو بھی دینا پڑیگا۔

 

علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ صاحبان اقتدار و اختیار پارا چنار کے معاملہ کو سنجیدہ لیں اور مسئلے کا فوری حل نکال کو راستوں کی بندش والا معاملہ ایک یا دو دن میں حل کریں تاکہ مللکی امن بھی برقرار رہ س

کے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.