اتحاد بین المومنین کے عملی قیام کیلئے علماء کس چیز کا انتظار کر رہےہیں، شیخ ناصری
وکیل مرجع عالی قدر آيت الله العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی (حفظہ اللہ) وسربراہ شوریٰ علماء جعفریہ پاکستان علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ اتحاد بین المومنین کے عملی قیام کیلئے علماء کس چیز کا انتظار کر رہےہیں حالانکہ یہ وقت کا تقاضا ہے کہ علمائے کرام کو تمام مومنین کے درمیان فوری طور پر اختلافات کو افہام و تفہیم کے ذریعے ختم کرنے کیلئے بھرپور اقدام اٹھانا چاہیے تاکہ مومنین کیخلاف سازشوں کو کچلا جاسکے۔
علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ ہم سب کو اتحاد بین المومنین کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ اختلافات ختم کر کے اجتماعی سوچ کو پروان چڑھایا اور مسائل کا حل تلاش کیا جاسکے۔
علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہعلماء کو چاہیے کہ اسلامی اصولوں جیسے عدل، انصاف، اور برابری کو مضبوطی سے تھامنے کی تلقین کیساتھ اجتماعی فکر کو پروان چڑھائیں تاکہ مومنین کے درمیان یکجہتی کا جذبہ بیدار ہو۔
ہمیں مومنین کے درمیان اتحاد کے قیام کیلئے ہر سطح پر کوشش کرنا ہوگی۔ سب سے پہلے خود علمائے کرام کو بھی اپنے درمیان ثانوی نوعیت کے اختلافات ختم کرنا ہوں گے۔
علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ اتحاد بین المومنین نہ صرف وقت کی ضرورت ہے بلکہ یہ قومی و دینی ضرورت بھی ہے۔ اس کی اہمیت ہر سطح پر موجود ہے مومنین کا قومی سطح پر اتحاد ان کی اجتماعی ترقی کا باعث بنے گا۔
ہمیں اس وقت اندرونی و بیرونی ہر دو طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے جن کے ساتھ نمٹنے کیلئے اتحاد بین المومنین کی اشد ضرورت ہے۔