عیدمباہلہ اسلام کی حقانیت کی تصدیق کا نام ہے، شیخ ہادی حسین ناصری
24ذوالحجہ کو الہیٰ نظام کےتحت دین اسلام کے حقیقی ورثا کی عصمت و طہارت پر مدلل تاریخ رقم کی گئی
اسلام آباد(شوریٰ نیوز)آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)کے وکیل اور شوریٰ تبلیغ اسلامی کے سرپرست اعلیٰ شیخ ہادی حسین ناصری نے عالم اسلام اورموالیان حیدر کرار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدمباہلہ اسلام کی حقانیت کی تصدیق کا نام ہے24ذوالحجہ کو الہیٰ نظام کےتحت دین اسلام کے حقیقی ورثایعنی اہلبیت علیہم السلام کیعصمت و طہارت پر مدلل تاریخ رقم کی گئی اس دن رسول خدا ﷺ نے نجران کے نصرانیوں سے مباہلہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ اسلام نے انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے قوانین وضح کیے اور نجران کے نصاریٰ کو اسلام کی حقانیت سے آگاہ کرنےکیلئےیہی کافی تھا کہ رسول اللہ ﷺ اصحاب و انصار کے بجائے اہلبیت علیہم السلام کیساتھ میدان مباہلہ میںتشریف لائے۔