تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتم القدس ریلی 29 اپریل کو نکالی جائے گی ریلی کی قیادت تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کریں گے
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے ترجمان کے مطابق امام خمینیؒ کے فرمان پر رمضان المبارک کا آخری جمعہ ’’یوم القدس‘‘ کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔ القدس ریلیاں لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور، گلگت سمیت دیگر شہروں میں بھی نکالی جائیں گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور میں یوم القدس ریلی ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک نکالی جائے گی۔ ریلی میں خواتین و حضرات اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام کشمیر و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 27 رمضان المبارک بمطابق 29 اپریل کو جمعہ الوداع کے موقع پر ’’القدس ریلی‘‘ نکالی جائے گی۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے ترجمان کے مطابق امام خمینیؒ کے فرمان پر رمضان المبارک کا آخری جمعہ ’’یوم القدس‘‘ کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔ القدس ریلیاں لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور، گلگت سمیت دیگر شہروں میں بھی نکالی جائیں گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور میں یوم القدس ریلی ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک نکالی جائے گی۔ ریلی میں خواتین و حضرات اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔
ریلی کی قیادت تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کریں گے جبکہ ریلی میں دیگر مکاتب فکر کے جید علمائے کرام، مشائخ عظام اور دیگرعمائدین ملت شریک ہوں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ علامہ سید جواد نقوی نے حکم دیا ہے کہ یوم القدس اسلام، فلسطین، مظلومین اور مسلمانوں کی حمایت کا دن ہے، اس دن ہر مسلمان اپنے مظلوم بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے باہر نکلیں۔ ترجمان تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے مطابق ریلی میں شرکت کیلئے دیگر مکاتب فکر کے علمائے کرام سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جبکہ القدس ریلی کی تشہیری مہم بھی شروع کر دی گئی ہے۔