موجودہ دور میں اتحاد بین المؤمنین وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، شیخ ناصری

0 20

وکیل مرجع عالی قدر آيت الله العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی (حفظہ اللہ) وسربراہ شوری علماء جعفریہ پاکستان علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں اتحاد بین المؤمنین وقت کی اہم ترین ضرورت ہےفرقہ واریت کے بڑھتے ہوئے مسائل کی وجہ سے اُمت مسلمہ تقسیم در تقسیم ہوتی جا رہی ہے جس کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن مومنین کے طرف اس طرح کا کوئی ایشو موجود نہیں جس سے تقسیم در تقسیم کا کوئی پہلو نکلتا ہو کیونکہ اختلافات وہاں پروان چڑھتے ہیں جہاں رہنماء الگ الگ ہوں ہم سب تو پیروکاران محمد و آلِ محمد ہیں۔

علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ ایک بات تو طے ہے کہ مومنین کرام کو اس وقت عالمی سطح پر کئی چیلنجز اور مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لیے ہمیں چند فروعی معاملات سے باہر نکل کر سوچنا چاہیے تاکہ اتحاد کی راہیں ہموار ہوں۔

علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ اس دور پُر فتن میں سیاسی انتہاء پسندی و فرقہ واریت نے ہمیں اندر سے کھوکھلا اور کمزور کر دیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں ہماری اہمیت باقی نہیں رہی ہمیں اپنی اہمیت کا احساس اتحاد بین المومنین کے دلانا ہو گا تاکہ ہمارا دشمن اپنے مقاصد سمیت نیست و نابود ہو جائے۔

علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا میں اختلافات و انتشار پھیلنے کی وجہ سے جو حالات درپیش ہیں وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، لیکن ہمارے آپس میں عدم اتفاق کی کوئی بنیادی وجہ بنتی نہیں وقت آگیا ہے جب علماء، ذاکرین اور مومنین تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھ آپس میں متحد ہوجائیں تاکہ سازشی عناصر کسی بھی شیعہ مسلمان کو نشانہ بنانے سے پہلے ہزار مرتبہ سوچے کہ اُسے کتنی بڑی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.