شیخ ناصری کا دورہ سنٹرل پنجاب، بھرپور استقبال،اتحاد بین المومنین کی ضرورت پر زور

0 16

وکیل مرجع عالی قدر آيت الله العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی (حفظہ اللہ) وسربراہ شوری علماء جعفریہ پاکستان علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نےسنٹرل پنجاب کا دورہ کیا جہاں اُن کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

سرگودھا ، خوشاب و دیگر اضلاع کے دورہ کے دوران اُنہوں نے علمائے کرام ، مدرسین و واعظین سے ملاقاتیں کیں جس میں انہوں نے اتحاد بین المومنین کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا انہوں نے علماء و مومنین کے درمیان پیدا کیے گئے خلا کو پُر کرنے کو انتہائی ناگزیر قرار دیا ۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کامیاب دورہ سنٹرل پنجاب کے دوران پرنسپل مدرسۃ دارلعلوم جعفریہ خوشاب بزرگ عالم دین اور استاد العلماء ملک اعجاز حسین نجفی (حفظہ اللہ) کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کیلئے دُعا کی جبکہ انہوں نے دارالعلوم محمدیہ سرگودھا کے پرنسپل اور مجلس علماء امامیہ کے صدر علامہ ملک نصیر حسین سے بھی ملاقات کی اور اُن کی ملت کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.