سرگودھا، شیخ ناصری کا دورہ دارالعلوم محمدیہ ، ملک نصیر ودیگر علماء سے ملاقات

0 75

وکیل مرجع عالی قدر آيت الله العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی (حفظہ اللہ) وسربراہ شوری علماء جعفریہ پاکستان علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے دورہ سرگودھا کے دوران دارالعلوم محمدیہ سرگودھا کا دورہ کیا انہوں نے پرنسپل دارالعلوم محمدیہ اور مجلس علماء امامیہ کے صدر علامہ ملک نصیر حسین اور دیگر علمائے کرام سے ملاقات کی۔

 

اس موقع پر علامہ ملک نصیر حسین نے علامہ شیخ ہادی حسین ناصری کا سرگودھا میں بالخصوص دارالعلوم محمدیہ تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا انہوں نے علامہ شیخ ہادی حسین ناصری کو دارالعلوم محمدیہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا جبکہ دارالعلوم محمدیہ کے مدرسین اور طلباء سے ملاقات کے دوران علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے مومنین کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اور اس مسئلہ پر علمائے کرام کو بھرپور کردار ادا کرنیکی تلقین کی۔

 

علامہ ملک نصیر حسین نے علامہ شیخ ہادی حسین ناصری کی ملت کیلئے خدمات کو سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.