حسینی اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کامری میں7 روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد

طلبا کو سیرت معصومین ؑ،اخلاقیات، احترام والدین اور حب الوطنی جیسے اہم موضوعات پر درس دیا گیا نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، شیخ ہادی

0 145

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)حسینی اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام مری میں ’’جانثاران امام مہدیؑ‘‘کے عنوان سے 7 روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا پنجاب اور کے پی سے تعلق رکھنے والے متعدد طلبا نے شرکت کی ۔کیمپنگ کے دوران طلبا کو سیرت معصومین ؑ،اخلاقیات، احترام والدین اور حب الوطنی جیسے اہم موضوعات پر درس دیا گیا۔اس دوران کرکٹ، فٹ بال اور دیگر کھیلوں کے مقابلے کروائے گئے جس میں بچوں نے بھرپور حصہ لیا۔مری جیسے پُرفضاماحول میں ’’جانثاران امام مہدیؑ‘‘کے عنوان سے 7 روزہ تربیتی کیمپ کا مقصد پاکستان بھر کی سکولز اور یونیورسٹریز کے طلباء کی اخلاقی، نظریاتی تربیت کرنا ہے ۔ کیمپنگ کے دوران ورزش، احکام، عقائد اور سیرت پر علماء کرام اور ماہرین نےسیر حاصل گفتگو کی۔اس موقع پر پاکستان میں آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)کے وکیل اور شوریٰ تبلیغ اسلامی کے سرپرست اعلیٰ شیخ ہادی حسین ناصری کا کہنا تھا کہ کیمپ کے انعقاد کا مقصد طلباء کی فکری ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ ذمہ دار شہری بن کر اپنا کلیدی کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ طلباءکونصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیےغیر نصابی سرگرمیاںاسکول، کالجز اور یونیورسٹیز کے طالب علموں کی زندگی کی تعمیر اور ترقی میں مددکیلئے ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ہرنوجوان زندگی کے ہرمیدان میں بھرپور کامیابیاں سمیٹ سکتا ہے ۔انہوں نے آخر میں ایچ ایس اوپاکستان کےچیف آرگنائزرسید تصور حسینی کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ نوجوان کیلئے ایسی سرگرمیوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس ضرورت کو مدنظر رکھتےہوئے جس انداز میں تصور حسینی نے اقدامات اُٹھائے قابل تحسین ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.