سید التجا حسین کاظمی کے چچا کے انتقال پر شیخ ہادی کےزیرصدارت تعزیتی اجلاس
بے شک ہر انسان نے ایک دن لوٹ کر اپنے سفر حقیقی کی جانب روانہ ہونا ہے، شیخ ہادی حسین ناصری
اسلام آباد(شوریٰ نیوز)سید التجا حسین کاظمی کے چچا سید شبیر حسین کاظمی کے انتقال کر گئےاُن کے انتقال پرشوریٰ تبلیغ اسلامی کے دفتر میں پاکستان میں آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)کے وکیل اور شوریٰ تبلیغ اسلامی کے سرپرست اعلیٰ شیخ ہادی حسین ناصری کے زیرصدارت تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرحوم کیلئے دُعائے مغفرت کی گئی اس موقع پر شیخ ہادی حسین ناصری کا کہنا تھا کہ امام محمد باقرؑ کی شہادت کے روز سید شبیر حسین کاظمی کی وفات اُن کی مغفرت کی خود ہی دلیل ہے انہوں نے کہا بے شک ہر انسان نے ایک دن لوٹ کر اپنے سفر حقیقی کی جانب روانہ ہونا ہےلیکن ہرانسان کی وجہ سے ایک خلا پیدا ہوتی ہےاور اسکی کمی فطری عمل ہے انہوں نے کہا کہ خدا مرحوم جوارِ معصومین علیھم السلام میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔ یاد رہے سید شبیر حسین کاظمی کی نماز جنازہ آج بتاریخ 26 جون سکوٹ سیداں تحصیل کلر سیداں میں ادا کی گئی جس میں اہل علاقہ نے بھرپورشرکت کی۔