شیخ ناصری نے’’آفتابِ نجف‘‘ کے عنوان سے تصویری نمائش کا افتتاح کیا

0 23

مرکز معارف اسلامی پاکستان کے زیراہتمام آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) کی ملت کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے وفاقی دارالحکومت کے معروف ترین ثقافتی مرکز ’’پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس(PNCA)‘‘ میں’’ آفتابِ نجف‘‘کے عنوان سے تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) کی مصروفیات کے حوالے سے آرٹ گیلری میں 57 تصاویر آویزاں کی گئیں’’ آفتاب نجف‘‘کے عنوان ہونیوالی تصویری نمائش کا افتتاح وکیل مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) اور سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کیا ۔تقریب میں علمائے کرام ،مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

علمائے کرام سمیت مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات نے تصویری نمائش کے ذریعے مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) کی شخصیت کے سیاسی و سماجی پہلوئوں کو منظرعام پر لانے کیلئے مرکز معارف اسلامی پاکستان کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عمومی طور مراجع کرام کی شخصیت کامحض علمی پہلو ہی عوام کو دکھایا جاتا جبکہ اُن کے سیاسی و سماجی پہلوئوں کو ہمیشہ نظرانداز کر دیا جاتا ہے اس تصویری نمائش میں مرجع کی مصروفیات نے ثابت کیا ہے کہ مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) کی شخصیت نہ صرف علمی بلکہ سیاسی و سماجی اور معاشرتی حوالے سے بھی قابل تقلید ہے۔

’’آفتاب نجف‘‘ تصویری نمائش کے شرکاء نے پاکستان میں دفترمرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) کی کاوشوں کو بھی قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر میں وکیل مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) وسربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری کی خدمات کو سراہا جارہا ہے وہ نہ صرف ملت کا درد دل میں رکھتے ہیں بلکہ ملت کی بہتری کے لیے ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں ان کا عزم اور محنت قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہےوہ ہمیشہ اپنے تدبر سےملت کے مسائل کے حل کرنے کی سعی کرتے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.