اتحاد بین المومنین ہمارا حقیقی مقصد ہے،شیخ ناصری
نمائندہ آیت اللہ العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) و سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ اتحاد بین المومنین ہمارا حقیقی مقصد ہےیہ اتحاد، اسلامی معاشرے کی بنیاد ہے اور اس کی طاقت و ترقی کے لیے ضروری ہے۔ مختلف مکاتب فکر کے مومنین کا باہمی تعاون اور محبت ایک دوسرے کو مضبوط و مستحکم کرتی ہیں ہم اتحاد کے ذریعے ایک دوسرے کی طاقت بن سکتے ہیں، اور اجتماعی مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ اتحاد بین المومنین ہمیں ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جس پر ہم دین کی تعلیمات کو فروغ دے سکتے ہیں اور اپنے عقائد کی بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی سے پیش آ سکتے ہیں۔ بے شک اسلامی تعلیمات ہی ہمیں اتحاد کی اہمیت کی تلقین کرتی ہیں، کیونکہ دشمن کی طاقت کو کمزور کرنے کے لیے ہمارا آپس میں یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہونا ازحد ضروری ہے۔ اسی اتحاد سے ہی ہم اپنے حقوق کا تحفظ کر سکتے ہیں اور ایک بہتر مستقبل کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔
علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ دفتر آیت اللہ یعقوبی اور شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان اس مقصد کے حصول کیلئے بھرپور اقدامات اُٹھا رہے ہیں اور اسی مقصد کے حصول کیلئے ہم نے پورے ملک کے دورے کئے اور ہر ایک تک اتحاد بین المومنین کا پیغام پہنچایا انشاء اللہ اپنی کوششوں کو مزید جاری رکھتے ہوئے ہم گلی گلی کوچہ کوچہ تک پہنچیں گے۔
علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ ہماری مختلف طبقات کے مومنین سے ملاقاتیں جاری ہیں قوم کو متحد کرنا علماء، مدارس اور پیش نماز حضرات کی اولین ذمہ داری ہے سب سے پہلے اتحاد کا علم بلند کریں اور بعد میں دوسرے کام کریں تاکہ خوشنودی خدا و اہلیبیت علیھم السلام ہمیں میسر آسکے۔