لبنان اور فلسطین نہیں بلکہ عالم اسلام کیخلاف جنگ لڑی جارہی ہے، شیخ ناصری

0 25

وکیل آيت الله العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی (حفظہ اللہ) وسربراہ شوری علماء جعفریہ پاکستان علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ امت مسلمہ ایک عظیم جنگ لڑ رہی ہےدرحقیت لبنان اور فلسطین نہیں بلکہ عالم اسلام کیخلاف جنگ لڑی جارہی ہے اس لیے امت مسلمہ کو اس وقت مختلف چیلنجزکا سامنا ہے لبنان اور فلسطین میں ہونیوالی جنگ پورے عالم اسلام کیخلاف ہے اس بات کو تمام امت کو ذہن نشین کر لینا چاہیے اس وقت مغربی طاقتیں بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں کہ کسی طرح اسرائیل کو مضبوط کرکے اس کے مخالفین کو کمزور کیا جائے ۔

علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ اس وقت خطوں میں تنازعات، ظلم و ستم، اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ایسی مشکلات ہیں جن کا سامنا مسلمانوں کو کرنا پڑ رہا ہے۔ ہمیں اس وقت مسلمانوں کی ترقی، اتحاد، اور عالمی سطح پر ان کی آواز کو مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔

علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارا چنار تقریباً 2 ہفتوں سے حصار میں ہے دوائیاں دستیاب نہیں لواحقین ہسپتالوں میں اپنے مریضوں اور زخمیوں کو منتقل نہیں کر پارہے۔

مقامی آبادی کیلئے پارا چنار اس وقت زندان بن چکا ہے حکومتی سطح پر بھی کوئی قدم نہیں اُٹھایا جا رہا سیکورٹی اور دیگرملکی ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہے ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام پاکستانیوں کی حفاظت کی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئےپاراچنار کے لوگوں کو بھی تحفظ فراہم کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.